سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی غیر ملکی سے شادی کی شرائط میں تبدیلی کر دی ہے جس کی منظوری کابینہ نے بھی دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے غیر ملکی سے شادی کی شرائط میں تبدیلی کر دی ہے اور اس حوالے سے ضوابط میں ترمیم کی سعودی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ہیلتھ کونسل نے غیر ملکیوں کے ساتھ شادی کے لیے صحت ضوابط میں ترامیم کی ہیں جس مین جس میں کسی بھی غیر ملکی مرد یا خاتون سے سعودی شہری کی شادی کے لیے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
ہیلتھ کونسل کا کہنا ہے کہ غیر سعودی فرد سے شادی کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر ایک برس کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہیلتھ کونسل سے کی جانے والی ترمیم کی سعودی کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ قانون کے طور پر ملک بھر میں رائج ہوگیا ہے۔