کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز عنقریب کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران اسماعیل نے لکھا کہ انشاء اللہ آج ساڑھے تین بجے اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں گورنر نے مزید کہا کہ میں اس موقعہ پر بہت خوش اور پرجوش ہوں، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔
Vessel carrying first lot of 42 Green line buses will dock KPT in a few minutes. Inshallah will unveil the state of art buses today at 3:30. Red carpet for the arrival of buses has been laid and I am excited to revive. Thank u Prime Minister @ImranKhanPTI Tthe wait is over. pic.twitter.com/cG2GzPPcLX
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 19, 2021