بگ باس سے آفر ہے لیکن۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! سنیتا آہوجا نے راز کی بات بتادی

بگ باس

بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ بگ باس سے آفر ہے لیکن اس کا حصہ اسی وقت بنوں گی جب سلمان کے ساتھ میزبانی کرسکوں۔

یہ بات انہوں نے ایک بھارتی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں ’’بگ باس‘‘ کی پیشکش کی جارہی ہے لیکن وہ بطور کانٹیسٹنٹ نہیں بلکہ سلمان خان کے ساتھ میزبان بن کر شو میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

سنیتا آہوجا کو اس سے قبل بھی ریئلٹی شو کی پیشکش کی گئی لیکن وہ یہ آفر قبول نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مالی طور پر جدوجہد نہیں کر رہی ہیں، مجھے اس شو میں شرکت کے بجائے اس کی میزبانی کرنی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں کافی ودھ کرن کی دعوت کا انتظار کر رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ ’’اگر کرن جوہر مجھے اپنے شو پر مدعو نہیں کرتے تو مَیں کیوں ناراض ہوں گی۔ یہ ان کا شو ہے۔ وہ جسے چاہیں مدعو کرسکتے ہیں۔ اگر وہ مجھے مدعو کریں گے تو یقیناً شو کی ریٹنگز بڑھ جائیں گی۔‘‘

بگ باس کا حصہ بننے سے متعلق ایک سوال پر سنیتا نے کہا کہ انہیں یہ پیشکش چند برسوں سے کی جارہی ہے، میں نے ان سے کہا ہے کہ کیا آپ پاگل ہیں؟ آپ کو لگتا ہے کہ میں بیت الخلا صاف کرتی ہوں؟ کیا آپ شاہ رخ خان کی بیوی سے بھی یہی پوچھیں گے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہم مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں؟ میں بگ باس دیکھتی بھی نہیں ہوں۔‘‘

میکرز نے ان کی بیٹی ٹینا آہوجا کو بھی شو میں جگہ دینے کی پیشکش کی۔ اس تجویز پر ناراض سنیتا نے کہا کہ ’’میں نے ان سے کہا، `کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس وقت کس سے بات کر رہے ہیں؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں سلمان خان کے ساتھ میزبانی کروں تو میرے پاس آئیں۔‘‘

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان بگ باس 18 کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بگ باس 18 کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔