بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک

آسمانی

نئی دہلی: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھارتی ریاست بہار کے آٹھ اضلاع میں پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے موسم کی صورتحال اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور مرنے والوں کے ورثا کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں گرج چمک  کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی ٹرک پر آگری، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

خیال رہے کہ بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں، جس کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔