بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات، بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط

بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدرنایاب بلکے سے ملاقات بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدرنایاب بلکے سے ملاقات ہوئی۔

کرپٹو کونسل پاکستان اور سلواڈور کے درمیان باہمی تعاون کیلئے لیٹرآف انٹنٹ پردستخط کیے گئے اور اس حوالے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سلواڈورکے درمیان کرپٹو اور بلاک چین میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور سلواڈور کرپٹو اوربلاک چین میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے جبکہ پاکستان اورسلواڈور کرپٹواوربلاک چین میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہت کہ بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں پاکستان نے پہلی بار ایل سلواڈور کے ساتھ ایک تاریخی سفارتی قدم اٹھایا ہے۔

اس ملاقات کو مکمل طور پر بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مرکوز رکھا گیا۔ ماہرین اس ملاقات کو بٹن کوائن پلس ڈپلومیسی کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔