شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دے دیا۔
حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار بلال قریشی نے کہا کہ جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمیں ہر چیز مل رہی ہوتی ہے، ایک بچہ چھوٹا ہے اسے بھوک لگی ہے تو کھانا، دودھ دیا جاتا ہے، کھیلنے کے لیے کھلونے بھی دیے جاتے ہیں اس دوران آپ چیزیں حاصل کرکے بڑے ہورہے ہوتے ہیں۔
بلال قریشی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیکن شادی وہ اسٹیج ہے جس کے بعد آپ کو تحفے تحائف ملتے نہیں ہیں بلکہ آپ کو دینے ہوتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ اگر آپ رشتوں کو نبھانا جانتے ہیں تو تب شادی کریں اگر آپ اس زون میں ہیں کہ مجھے کچھ دیا جائے تو آپ دماغی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔
بلال قریشی نے کہا کہ کائنات سب سے پہلا اور مکمل رشتہ شادی ہے، سب سے پیارا رشتہ بھی شادی ہے اگر آپ اس کو دل سے قبول کریں اور محبت سے اسے نبھائیں۔
واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔