بلاول بھٹوکی لاہورمیں اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت

لاہور: بلاول بھٹو فلاحی ادارے کی جانب سے منعقد کرائی جانے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزاتوارلاہورمیں منعقد ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو کے ہمراہ دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن، لطیف کھوسہ، جہانگیر بدر، ندیم افضل چن سمیت جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنما شریک تھے۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب میں پچاس جوڑےآج رشتہ ازدواج میں بندھ رہے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے نذیربھٹی کے مطابق اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کا تمام ترخرچہ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے برداشت کیا ہے۔