اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مارچ میں شامل تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کسی کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ احتجاجی مارچ میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مارچ میں آنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام نے شرکت کر کے متفقہ طور پر گھر جانے کا پیغام دے دیا کیونکہ اب کوئی بھی سر جھکانے کو تیار نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام حکومت کو نہیں مانتے، شہید بھٹو بھی کسی کے سامنے نہیں جھکے بلکہ انہوں نے جان دینے کو ترجیح دی، ہماری قیادت پیپلزپارٹی کا پرچم تھام کر ماضی میں بھی مقابلہ کرتی رہی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےہمیشہ جمہوریت کیلئےقربانیاں دیں مگر آج جمہوریت پر مختلف انداز سے حملے کیے جارہے ہیں، الیکشن میں دھاندلی کر کے حکومتیں بنائیں گئیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پیش گوئی کی کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ کامیاب ہوگا۔