عوام اپنی حکومت چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، بلاول بھٹو

عوام اپنی حکومت چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، بلاول بھٹو

لاہور: سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام اپنی حکومت چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔

این اے 127 پنڈی راجپوتاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، سازش کے تحت مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کو پنجاب پر مسلط کیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نفرت اور گالم گلوج کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

متعلقہ: میرا مقابلہ پی ٹی آئی یا (ن) لیگ سے نہیں ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین کو مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے سب سے زیادہ معلوم ہے کہ گھر کے راشن کا کیسے انتظام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین پیپلز پارٹی کی سفیر بن کر ہر دروازہ کھٹکھٹائیں اور پارٹی کا 10 نکاتی منشور دیں، اقتدار ملنے کی صورت میں عوام کیلیے صحت، تعلیم کی سہولیات اور غربت کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔