وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ملاقات کے بعد آج رات واپس کراچی روانہ ہوں گے۔

اس کے بعد بلاول بھٹو 15 اگست کو کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس سے قبل مئی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی تھی جس میں اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے پر بات چیت کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد میں سینیٹر شیری رحمٰن اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کی اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے رہنمائی لی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔