کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ ملک میں دو قانون لاگو ہیں‘ ایک قانون شریف خاندان کے لیے ہے اوردوسراقانون شرجیل میمن کے لیے ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر شرجیل میمن کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرزمین پر2قانون ہیں، ایک شریف خاندان کے لیے، دوسرا قانون شرجیل میمن کے لیے ہے۔
One land two laws. One for Sharifs and another for @sharjeelinam #NAB #hypocrisy
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 23, 2017
مزید پڑھیں : کرپشن کیس، ضمانت کی درخواست مسترد، شرجیل میمن11 ساتھیوں سمیت گرفتار
یاد رہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ مں کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، سماعت کے کوئی پانچ گھنٹے بعد جیسے ہی سابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے باہر آئے تو انہیں نیب حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔
نیب حکام نے گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو رینجرز کے حصار میں نیب سندھ کے دفتر میں منتقل کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا الزام ہے‘ مارچ 2017 میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرحراست میں لے لیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات بھی رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔