چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا، بلاول بھٹو نے مکافات عمل قرار دے دیا

بلاول صدارتی ریفرنس

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کو مکافات عمل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کیا ، اس موقع پر صحافی نے بلاول بھٹو سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے سے متعلق سوال کیا۔

جس پر وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فیصلہ مکافات عمل ہے

یاد رہے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

توشہ خانہ کیس میں عدالت نےعمران خان کو تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ سال کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ تمام ثبوتوں کی روشنی میں پی ٹی آئی چیئرمین پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی پر کوئی شک وشبہ نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ ایک سو چھتر کے تحت ملزم کو سزا سنائی گئی، تین سال قید کے ساتھ ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔