لاہور : سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھے، ہمارے پاس ہتھیار اور طاقت سب ہے، دشمن تو جانتے ہیں دوست بھی خیال کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر رسمی گفتگو میں ایرانی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہہمارے امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہمارے پاس ہتھیار اور طاقت سب ہے دشمن تو جانتے ہیں دوست بھی خیال کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران کے مسئلے کا حل خارجہ سطح پرنکالنا چاہیے ، ہم ہر طرف سےجھگڑےکےمتحمل نہیں ہوسکتے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سے تعلقات، پھر افغانستان میں کیا ہو رہا ہے اور اب ایران نےجوکچھ کیا یہ خطے کیلئے صحیح نہیں ، ایران کی طرف سے پاکستان پرحملے پرحیران ہوں۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران سے سکیورٹی چیلنجزپربات ہوتی رہتی تھی ، پاکستان سمیت کوئی ملک اپنی سالمیت پرکوئی واربرداشت نہیں کرسکتا ، پاکستان فوج کےساتھ قوم کھڑی ہے۔