پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ میئر کراچی پیپلزپارٹی کا ہو گا اور بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں فتح پر کراچی میں منعقد جلسہ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک پی پی کامیئرکراچی نہیں بننےدیا گیا ضیاالحق کے سخت ترین دور میں پیپلز پارٹی جیتی تھی اُس دور میں دھاندلی نہیں ہوتی تو مئیر پیپلز پارٹی کا ہوتا۔
سعید غنی نے کہا کہ ہمیشہ کہاجب بھی کراچی میں شفاف الیکشن ہوئےپی پی ابھر کر آئےگی تھوڑا انتظار کرنا ہے مئیرپیپلز پارٹی یہاں ہو گا کراچی کی 13 ٹاؤن کمیٹیاں، 104 یوسیز پی پی نےجیتی ہیں پہلےکبھی نہیں ہوا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کراچی کی شہر کی سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا وزیر اعظم بنے گا پورے سندھ میں بلاول کی قیادت میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1970 میں پی پی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے 1970کےبعدکراچی کی بھٹو سے محبت ختم کرنے کی سازشیں کی گئیں انشاء اللہ ہم سب اکٹھے ہوکر اسلام آباد چلیں گے۔