حب (13 اگست 2025): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شہباز سلو کا خطاب دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج حب میں پاکستان کے لیے اضافی پانی کے 100 ملین گیلن پانی منصوبے کا افتتاح کیا۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے اپنے حمایت یافتہ وزیراعظم شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کڑی تنقید کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، لیکن شہباز سلو مل گیا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کے لیے شہباز سلو ہو جائے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کے فور منصوبہ جلد از جلد مکمل کرایا جائے۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ پانی کے اس منصوبے کو 200 ایم جی ڈی کرایا جائے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے بھارت پر لفظنی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے ایک طرف انتہا اور شرپسندوں کو سہولتیں دیں تو دوسری جانب نیتن یاہو کی نقل کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنےکی سازش کی۔
انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس معاہدے کو توڑ کر ڈیم بنانا چاہتا ہے۔ یہ دریائے سندھ پر سب سے بڑے تاریخی حملے کا اعلان ہے، لیکن ہم پوری دنیا، بھارت اور مودی کو پیغام دیتے ہیں کراچی والے سندھو دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ہم ان کا سفارتی سطح پر بھی مقابلہ کرینگے اور جنگ کے میدان میں بھی۔
https://urdu.arynews.tv/bilawal-bhutto-inaugurates-additional-water-project-for-karachi/