کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم پاکستان کے غیرملکی دوروں پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر چئیرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کے غیرملکی دوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے زیادہ غیرملکی دوروں پر حاضر ہوتے ہیں۔
Our PM has attended more foreign trips than national assembly sessions. #fact
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 14, 2016
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں جبکہ وہ جمعرات کے روز تاجکستان کے دورے سے وطن واپس آئے تھے۔
مزید پڑھیں : متحدہ اپوزیشن کا وزیرِاعظم کی غیر حاضری پر مسلسل چوتھے روز اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
واضح رہے وزیر اعظم پاکستان کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سات سوالات پر مبنی سوال نامہ ارسال کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میاں محمد نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان کے جوابات دیں۔