’متحرک تارکین وطن مضبوط پاک امریکا تعلقات کا اثاثہ ہیں‘

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات کی ہے اور انہیں پاکستان کا مضبوط اثاثہ قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں انہوں نے اس موقع پر پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات کی ہے اور انہیں پاکستان کا مضبوط اثاثہ قرار دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اس ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ بھی کیا ہے

جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستانی نژاد پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی قومی ترقی میں ان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔ متحرک تارکین وطن مضبوط پاک امریکا تعلقات کا اثاثہ ہیں۔