مختلف بین الاقوامی موسمیاتی ماڈلز اور جوائنٹ ٹائفون وارننگ سینٹر (JTWC) کے مطابق سائیکلون BIPARJOY اس وقت 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے اور اگلے 24 گھنٹوں تک اس کی شدت کو برقرار اسی رفتار سے برقرار رہنے کا امکان ہے.
رپورٹ کے مطابق، بائپر جوائے سائیکلون کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 890 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور اپنے مرکز میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے جس سے ممکنہ طور پر ساحلی علاقے تیز آندھی ، سمندری طوفان اور سیلاب کے زد میں آ سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے پہلے ہی مئی میں باضابطہ طور پر سمندری طوفان کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا تھا اور ساحلی علاقوں میں طوفان کے بارے میں تیاری کے اقدامات کو فعال طور پر انجام دینے پر زور دیا تھا۔
تاہم، نشینل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی سینٹر میں بین الاقوامی ماڈلز کے ذریعے بائپر جوائے کی پیش رفت پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے. ممکنہ اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسمیاتی حالات سے آگاہ رہیں اور ساحلوں سے دور رہیں. کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کی ہدایت پر عمل کریں.