لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی تھی، پرواز ٹیک آف سے قبل رن وے پر پرندہ ٹکرا گیا۔

پرواز کو فوری طور پر واپس پارکنگ پر کھڑا کردیا گیا ہے، ٹیم نے جہاز کا معائنہ شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب وزیراعلی مریم نواز نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کا مشن، انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دےدی۔

یہ پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر مخصوص علاقوں میں پرندوں کے گھونسلوں کے خلاف آپریشن

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر نو برڈ زون میں آپریشن تیز، ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے،  "نو برڈ زون” کے تحت ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ محفوظ بنانے کا گرینڈ آپریشن تیز کر دیا گیا۔

وائلڈ لائف و ای پی اے فورسز اور ضلعی انتظامیہ نے نو برڈ زون میں کارروائیاں شروع کر دیں۔