جب تک سڑکیں ہیں گڑھے پڑتے رہیں گے، وزیر کی انوکھی منطق

جب تک سڑکیں ہیں گڑھے پڑتے رہیں گے، بی جے پی وزیر کی انوکھی منطق

شدید بارشوں کے باعث سڑکوں کی حالت ابتر ہونے کا اعتراف کرنے کے بجائے وزیر نے دفاع میں انوکھی منطق پیش کر دی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے وزیر برائے پی ڈبلیو ڈی راکیش سنگھ کا سڑکوں سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہے جس پر اب اپوزیشن جماعت کانگریس کا ردعمل بھی آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’الیکشن جیت گیا تو پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑکیں بناؤں گا‘

وائرل ویڈیو کلپ میں وزیر برائے پی ڈبلیو ڈی راکیش سنگھ کہتے ہیں کہ جب تک سڑکیں تب تک ان پر گڑھے پڑتے رہیں گے۔ وزیر کے اس بیان نے کانگریس کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا موقع مل گیا۔

کانگریس نے مذکورہ ویڈیو کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راکش سنگھ کا یہ بیان پہلی دفعہ نہیں ہے، کچھ روز قبل مدھیہ پریش میں 3 لوگوں کی دردناک موت ہوئی جس پر مودی حکومت نے لوگوں کو ہی قصوروار قرار دیا تھا۔

اپوزیشن جماعت نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی ذمہ داری سے بھاگنا اور بیان بازی کے پیچھے ناکامی کو چھپانا بی جے پی حکومت کی پرانی عادت ہے، آپ سچ چھپانے کی لاکھ کوششیں کر لیں لیکن ریاست کی سڑکوں پر پڑے گڑھے آپ کی لاپرواہی اور کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعت نے ایکس پر ریاست چھتیس گڑھ کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں کے ’ہائی ٹیک‘ روڈ دیکھیں بی جے پی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ تعمیر کیا ہے جس پر صرف اور صرف 35 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔