کیک کاٹنے کے لیے آپ کے ہمیشہ کی چھری کا استعمال کیا ہوگا لیکن کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ کوئی موبائل فون سے کیک کاٹ رہا ہو یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔
لیکن بھارت ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنٹا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی بسوا راج کے بیٹے سریش نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے چھری کی بجائے آئی فون کا استعمال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رکن اسمبلی کے بیٹے پر تنقید کی جارہی ہے اور صارفین اسے دولت کی نمائش قرار دے رہے ہیں۔
بسوا راج کے بیٹے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تیزی سے اپنی آئی فون سے کئی کیک پر آئی فون کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے اور اس کے دوست تالیاں بجانے میں مصروف ہیں۔
بھارتی سیاست دان کے بیٹے نے تقریباً 8 کیک کاٹے اس نے اپنی سالگرہ بلاری ضلع میں منائی تھی جہاں وہ اپنے دوستوں کو بی ایم ڈبلیو گاڑی میں لے گیا تھا۔
A Karnataka BJP MLA’s son has stirred a controversy by cutting his birthday cake(s) using his iPhone pic.twitter.com/zht6HhD12X
— Soumya Chatterjee (@Csoumya21) September 3, 2021
علاوہ ازیں کانگریس کے ارکان نے بھی ویڈیو کلپ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دولت کی بدصورت نمائش ہے، غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور ایم ایل اے خاندان کی جانب سے دولت کا ایسا ظاہر کرنا حلقے کے غریب اور محروم طبقات کی توہین ہے۔
تنقید کے باوجود بسوراج نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی محنت کی کمائی ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق منا سکتا ہے۔
بسوا راج نے کہا کہ اس میں کیا حرج ہے؟ میرے بیٹے نے ہاتھوں کے بجائے کیک کاٹنے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا کیونکہ کوویڈ 19 برقرار ہے۔