سیاہ فام یا ہندوستانی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کی شناخت پرسوال اٹھا دیا

ٹرمپ

واشنگٹن : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاملا ہیرس بھارتی تھیں اب سیاست کیلئے سیاہ فام بن گئیں، ٹرمپ کے بیان کو وائٹ ہاؤس نے توہین آمیز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار کاملاہیرس کی نسلی شناخت پر سوال اٹھا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پہلے نہیں معلوم تھا کہ ہیرس سیاہ فام ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کاملاہیرس حال ہی میں سیاہ فام بن گئی ہیں، ہیرس کے والدین ہندوستانی اور جمیکا کے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو قابل نفرت اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔

Indian or black

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرین جین پیئر نے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کو بتائے کہ وہ کون ہے یا وہ کس طرح اپنی شناخت ظاہر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کاملاہیرس نے ٹرمپ کے اس تبصرے کو "پرانے شو” کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام بہتری کے مستحق ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اختلافات ہمیں تقسیم نہیں کرتے بلکہ یہ ہمارے لیے طاقت کا ذریعہ ہیں۔

کمالا ہیرس نے بتایا کہ وہ اپنے بھارتی ورثے سے منسلک تھیں اور اکثر وہاں کا دورہ کیا کرتی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں اور ان کی بہن کو اوکلینڈ، کیلیفورنیا کی سیاہ فام ثقافت میں شامل کیا تھا جہاں ان کی پرورش ہوئی۔

 صدارتی انتخاب : کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ جبکہ ٹرمپ کی کم ہوگئی

واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

امریکا میں رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل انتخابی مہم، عوامی پولز اور سرویز میں ری پبلیکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبولیت حاصل تھی اور ان کا گراف اونچا جا رہا تھا لیکن یہ اس وقت تک تھا جب ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار تھے۔

تاہم گزشتہ ہفتے جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے اور ان کی جگہ ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس کا نام سامنے آنے کے بعد اب امریکا میں الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔