راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ وقار نے مجھےگھر سے بےگھر کرا کر 8 روز اپنے پاس رکھا اور مجھے زیادتی کانشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق ملزم مجھے بلیک میل کر رہا ہے جب کہ ملزم شکیل نےشوہرسےصلح کرانےکےبہانےزیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر سی پی او نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے اور رپورٹ کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
آراےبازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔