ڈی آئی خان : لنڈہ شریف اڈا پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں نجی کلینک مکمل تباہ ہوگیا جبکہ متصل دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لنڈہ شریف اڈا پر نجی کلینک میں دھماکا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کلینک مکمل تباہ ہوگیا جبکہ متصل دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم ھماکےمیں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے، دھماکادیسی ساختہ بم کاہوسکتاہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو عملے کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے موسیٰ زئی کے قریب وین پر حملہ کیا، پہلے فائرنگ کی گئی اور پھر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔