کابل: افغانستان میں بم دھماکے میں جاں بحق نائب گورنر کی نماز جنازہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انغان میڈیا کے مطابق دھماکہ افغانستان کے صوبے بدخشان کی مسجد میں اس وقت ہوا جب صوبے کے نائب گورنر نثار احمد احمدی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔
مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں ہیں تاہم اس کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی جبکہ دھماکے کی نوعیت کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے۔
افغان صوبے بدخشاں میں خودکش دھماکا، قائمقام گورنر ڈرائیور سمیت جاں بحق
واضح رہے کہ منگل کو بدخشاں کے قائم مقام گورنر سمیت 2 افراد کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔