امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے حوالے سے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں "کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی” کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال دل دہلا دینے والی ہے جیسا کہ ہم غزہ کو اضافی امداد پہنچاتے ہیں، ہم یرغمالیوں کو رہا کرنے والے معاہدے کے حصے کے طور پر کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی کے لیے بلا روک ٹوک کام کرتے رہیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جل بائیڈن اور میری جانب سے امریکا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے مبارکباد اور دعائیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بند کرنے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے تشویش ناک بیان میں خبردار کیا ہے کہ صورت حال ’’انتہائی پیچیدہ‘‘ ہے۔
قطر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں لڑائی روکنے اور قیدیوں کو آزاد کرنے کے معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔