اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فوج کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے والے بلاگر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے بلاگر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فوج کیخلاف مس لیڈنگ انفارمیشن پھیلائی۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم حسن رفیق نے نیا پاکستان کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جبکہ ملزم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فوج کیخلاف مس لیڈنگ انفارمیشن پھیلائی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اکاؤنٹ سے عام عوام کو اہم عمارتوں پر حملے کے لئے بھی اکسایا گیا، ملزم کیخلاف 6 جون کومقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد آج گرفتاری عمل میں آئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے کہا گہا کہ مقدمےمیں3افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔