اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

کوئٹہ(20 جولائی 2025):بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

اختر مینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیاگیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا نام پی این آئی ایل میں ہے۔

سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں دبئی جارہا تھا لیکن آف لوڈ کر دیا گیا، امیگریشن سٹاف نے بتایا میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔

اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

واضح رہے کہ اختر مینگل ایک تجربہ کار سیاست دان اور بی این پی-ایم کے سربراہ ہیں انہوں نے ستمبر 2024 میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سال کے شروع میں مینگل نے بلوچ حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس کارروائی کے خلاف مستونگ کے لک پاس پر 20 روزہ دھرنا دیا تھا۔

ان کی پارٹی نے 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے رہنماؤں اور کارکنوں بشمول ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور سمیع دین بلوچ کی حراست کے خلاف تقریباً تین ہفتوں تک احتجاج کیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔