تاوان کیلیے بچوں کو قتل کرنے کا دردناک واقعہ

کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھرکالونی میں 2 بچوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کے واقعے میں گرفتار ملزم کا دونوں بچوں کو قتل کرنے کا اعترافی بیان سامنےآگیا۔

ملزم نے 8 سالہ احمد اور 10سالہ احسن کو قتل کیا تھا۔

ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ بچے میرے کلینک پر آئے ان کی فرمائش پر بریانی منگوا کر دی، بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد لسی میں بےہوشی کی دوا ملا کر دی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ 22 لاکھ روپے ادھار تھا اور تاوان کیلئے بچوں کو بےہوش کیا لیکن دوائی کی ڈوززیادہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی موت ہوئی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔