کراچی، سرجانی ٹاؤن میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 ڈی میں درخت سے لٹکی برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت 35 سالہ صدیق سے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی اور سڑک پر ہی رہتا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پنجاب کے شہر چکوال کا رہائشی تھا اور اہلخانہ بھی چکوال میں ہی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے شہید ملت روڈ ہل پارک کے قریب ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش ملی تھی جس کی شناخت 58 سال کے شریف مسیح کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے بعد بھی ورثا سامنے نہیں آسکے۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگتا ہے، لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش پودوں کی نرسری میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے رپورٹ مرتب کرلی۔