چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد

ٹائیگر پنجرے لاش

بہاولپور: چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، نامعلوم شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش ملی، انتظامیہ نے بتایا کہ صبح ٹائیگر کے پنجرے میں گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی، واقعہ ممکنہ طورپر رات کو پیش آیا۔

چڑیاگھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہےہیں شہری پنجرےمیں کیسےداخل ہوا، جس پنجرے سے شہری کی لاش ملی وہاں چار ٹائیگرموجودہیں۔

ٹائیگر کے پنجرے سے ملنے والے لاش عملےکےکسی شخص کی نہیں، نامعلوم شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

ڈی سی بہاولپور ظہیر انور نے بتایا کہ فرانزک ٹیم کو چڑیا گھر طلب کرلیاگیا ہے ، چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق ان کا عملہ پورا ہے اور عوام کی طرف سے بھی کسی شہری کے لاپتہ ہونے کاواقعہ رپورٹ نہیں ہوا، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ رات کے کوئی شخص پنجرے میں داخل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چڑیاگھرسے ملنےوالےشخص کی لاش ناقابل شناخت ہے، فرانزک ٹیمیں لاش کی شناخت کیلئےنمونے لے رہی ہیں، ڈی این اےکےبعد نادرا کی مدد سے شناخت ممکن ہوگی۔