نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے نوجوان کی لاش مل گئی

زہریلا اسپرے پینے سے خاتون کی موت، والد کا شوہر اور سسر پر الزام

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے نوجوان کی لاش ملی ہے، لاش تھانہ گوجرخان کی حدود سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں 20سالہ نوجوان کی لاش نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے برآمد ہوئی ہے، یہ ہائوسنگ سوسائٹی تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع ہے۔

نوجوان کی لاش سے متعلق میں ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نالے سے ملنے والی لاش کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم اسلام آباد میں زیرزمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی یا گاڑی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

گزرگاہ کی کھدائی کرکے تربیت یافتہ کھوجی کتے بھی گزارے گئے تھے تاہم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ریسکیو1122 کی گاڑیاں کشتیاں غوطہ خور جدید الات کے ذریعے سرچ کیا گیا۔

یاد رہے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں نشیبی علاقے میں گاڑی بے قابو ہو کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور کار سوار باپ بیٹی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے تھے۔

https://urdu.arynews.tv/car-carrying-father-daughter-swept-away-in-islamabad/