بہاولنگر سے 13 روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتول نوجوان کے ورثا نے لاش کو رفیق شاہ چوک میں رکھ کر دھرنا دے دیا، ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول طلحہ ارشد کی لاش نواحی علاقے حافظ آباد میں کنویں سے ملی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مقول کو اغوا کرکے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا تھا، ورثا نے تاوان کی رقم بھی مبینہ طور پر اغوا کاروں کو دے دی تھی۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد کی گئی تھی۔
لاہورپولیس کے مطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نے بچے کو قتل کر کے اس کی لاش اپنے صندوق میں بند کر رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا تھا۔