کراچی: طیارے بنانے والی بوئنگ کمپنی کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس کمپنی اور کمرشل جیٹ لائنرز کی معروف صنعت کار بوئنگ کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، کمپنی کے حکام کل کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کریں گے۔
سی اے اے آفیشلز کراچی ایئرپورٹ پر بوئنگ کمپنی کی ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ اور رن وے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ بوئنگ کمپنی حکام سی اے اے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے اور ٹیم کی پی آٸی اے آفیشلز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔