انڈونیشیا میں بوئنگ طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
جمعرات کو انڈونیشیا میں ٹیک آف کے بعد اس کے ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد مسافر بردار طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
مقامی نشریاتی ادارے کومپاس ٹی وی کے مطابق گاروڈ انڈونیشیا کے زیر انتظام ایک بوئنگ طیارے نے سعودی عرب کے شہر مدینہ جانے کے لیے مشرقی سولاویسی جزیرے پر واقع مکاسر سے اڑان بھری جس میں 468 مسافر سوار تھے۔
فلیگ کیرئیر نے بتایا کہ بوئنگ 747-400 فوری طور پر اپنے ہوائی اڈے پر واپس آ گیا جب ایک انجن میں سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ تمام 450 مسافروں بشمول حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عملے کے 18 ارکان محفوظ رہے۔ وزارت مذہبی امور کی ترجمان اینا ہاسبی نے ایئر لائن پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ انداز میں کام کرے۔
وزارت نے اس واقعے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈینیشن میٹنگ کی، جس میں ایئر لائن کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔