اسلام اباد : ایوان صدر میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کے اعزازسے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدرمملکت نےبوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سید نامفضل سیف الدین کو اعزاز سے نوازا۔
بعد ازاں داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
بوہرہ برادری کا آٹھ رکنی وفد بھی ملاقات میں ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے دورہءِ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بوہرہ برادری کے پاکستان کی ترقی میں کردار کو سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر مفضل سیف الدین کو ان کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے جانے والے نشانِ پاکستان پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بوہرہ برادری کی پاکستان کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان میں ہر مذہب ، رنگ و نسل کےلوگ موجودہیں جنکوبرابری کےحقوق حاصل ہیں، امید ہے بوہرہ برادری آئندہ بھی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرتی رہےگی۔
بوہرہ برادری کے وفد نے وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے مضراثرات اجاگر کرنے کے اقدامات پر سراہتے ہوئے حکومت کے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔