ہریتھک روشن نے سب کے دل جیت لیے

بالی وڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے خون عطیہ کر کے سب کے دل جیت لیے۔

ہریتھک روشن نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کو اسپتال کے اسٹیچر پر موجود دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں ہریتھک روشن کے بائیں ہاتھ پر پٹی بندھی ہے جب کہ دائیں ہاتھ سے وہ وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔

دراصل ہریتھک روشن بھارتی اسپتالوں میں خون کے نایاب گروپ کی قلت کا سن کر اپنا خون عطیہ کرنے پہنچ گئے۔ اداکار نے انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا بی نیگیٹو بلڈ اسپتال کو عطیہ کر کے سب کے دل جیت لیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

اس مثالی اقدام پر اداکار کے مداحوں سمیت والد وفلم ساز راکیش روشن نے بھی ہریتھک کی تعریف کی اور کہا ہمیں تم پر فخر ہے۔

ہریتھک روشن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے خون کا گروپ بی نیگیٹو ہے اور یہ خون کی نایاب قسم سمجھی جاتی ہے، اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں اس کی قلت رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت سے محبت کے لیے میں نے اپنا خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے اس مثالی اقدام کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کر رہے ہیں۔