اداکار رنبیر کپور کی فلم ’راک اسٹار‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کرنے والے نرگس فخری کے پاکستان سے تعلق کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
امریکی نژاد اداکار نرگس فخری کا شمار اُن خوش قسمت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو ڈیبیو کے ساتھ ہی اداکاری کی لاجواب صلاحیت کی بدولت کامیاب رہیں۔
رنبیر کپور کے ساتھ پہلی فلم کرنے کے بعد نرگس فخری کو یکے بعد دیگرے کئی پروجیکٹس میں دیکھا گیا۔ انہوں نے پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کیا۔
متعلقہ: نرگس فخری نے بالی وڈ سے دوری کی اہم وجہ بتا دی
View this post on Instagram
نرگس فخری کے مطابق ان کے والد پاکستانی تھے جبکہ والدہ جمہوریہ چیک سے تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری پیدائش نیویارک شہر میں ہوئی تھی۔
وہ بڑے عرصے بعد آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ہری ہرا ویرا مالو‘ میں نظر آنے والی ہیں۔
سال 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے احساس ہوا کہ میں بہت زیادہ کام کرتی ہوں اور تناؤ کا شکار ہوں، مجھے اپنے خاندان اور دوستوں کی بہت یاد آتی تھی۔ مجھے 2016 اور 2017 کے درمیان اس چیز کا احساس ہونے لگا تھا۔‘