ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کا نیا گانا ’’جگ گھومیا‘ ‘ریلیز کر دیا گیا ہے، گانے میں سلمان خان کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیاجا رہا ہے۔ گانے میں سلمان خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ بہت خوب لگ رہے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کا نیا گانا ’’جگ گھومیا‘ ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس گانے کو پہلے ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ گانے والے تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ اختلافات کے باعث یہ گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔
Enjoy #JagGhoomeya Rahat's version . @SultanTheMovie https://t.co/DsKIG6sqBK
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 7, 2016
سلمان خان ’’سلطان ‘‘میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ،جبکہ انوشکا شرما بھی لیڈی ریسلر دکھائی دیں گی۔
Check out the preview of @SultanTheGame. Releasing on 10 June.https://t.co/KUufk5ZJl0
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 8, 2016
سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے جو ہندوستان کو اولمپکس میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوتا ہے تاہم اس کے بعد اس کی زندگی میں کافی مسائل پیش آتے۔
سلطان‘ کے اس نئے گانے کے حوالے سے سلمان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا
یاد رہے دبنگ خان کی ’’سلطان‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔