باکس آفس پر ’باربی‘ کا راج برقرار ہے فلم دنیا بھر سے 93 ملین ڈالرز کی کمائی کرتے ہوئے اپنے مقابلے پر آنے والی فلم ’اوپن ہائیمر‘ سے آگے نکل گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی باکس آفس پر دوسرے ہفتے کا اختتام ہوا تو ’اوپن ہائیمر‘ 46.2 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی جب کہ اس کے مقابلے میں باربی نے تہلکہ مچاتے ہوئے 93 ملین ڈالرز بٹور لیے۔
بھارتی باکس آفس کی صورتحال تھوڑی مختلف ہے جہاں امریکی سائنس دان اوپن ہائیمر کی کہانی پر مبنی فلم نے باربی کو شکست سے دو چار کیا ہے اور شائقین میں زیادہ مقبول ہوئی ہے۔
جولیس رابرٹ اوپن ہائیمر ایک امریکی سائنسدان تھے جنھوں نے دو ایٹم بم تیار کیے تھے اور انھیں دوسری عالمی جنگ میں جاپان پر آزمایا گیا تھا۔
یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ ریلیز کے ابتدائی 10 دنوں کے دوران مذکورہ دونوں فلموں کی فروخت میں کمی آئی ہے جو کہ بالترتیب 43 فیصد اور 44 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ہی فلیں پچھلے ماہ 21 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، یہ فلمیں اب بھی باکس آفس پر راج کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لے مقابلہ کررہی ہیں۔