ٹوکیو میں فائٹ کے بعد دو باکسرز کی اچانک موت

ٹوکیو فائٹ باکسرز

جاپان: ٹوکیو میں ایک ہی ایونٹ میں لڑنے والے دو باکسرز جان کی بازی ہار گئے۔

جاپان باکسنگ کمیشن نے 2 باکسر کی فائٹ کے بعد موت کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، شیگیتوشی کوٹاری اور ہیروما سایوروا فائٹ کے بعد چل بسے۔

فائٹ کے بعد حالت بگڑنے پر باکسرز کی دماغ کی سرجری کی گئی جو بعد میں انتقال کرگئے۔

اجلاس میں سیفٹی کے اقدامات پر غور ہوگا، سیکریٹری جنرل جاپان باکسنگ کمیشن کا کہنا ہے کہ جو اقدامات ہوسکتے ہیں وہ ہم کریں گے۔

جاپانی میڈیا نے فائٹ سے پہلے تیزی سے وزن کم کرنے کے خطرات اجاگر کیے ہیں۔

یہ پڑھیں: چین کے روبوٹ باکسروں نے دنیا کو حیران کر دیا، ویڈیو دیکھیں

ڈبلیو بی او نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ دل توڑ دینے والی خبر شیگے توشی کوٹاری کی موت کے چند ہی دن بعد آئی ہے، جو اسی کارڈ میں ہونے والی فائٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، ہم اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں، دوستوں اور جاپانی باکسنگ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں جے پی سی نے او پی بی ایف ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال کے اوائل میں آئرش باکسر جان کونی بھی انتقال کر گئے تھے، جو سیلٹک سپر فیذر ویٹ ٹائٹل میں ناتھن ہاولز سے شکست کے بعد ایک ہفتے تک آئی سی یو میں رہے تھے۔