راولپنڈی: نالا لئی میں تیراکی کے لیے کودنے والا لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈھوک مٹکال میں لڑکے نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نالے میں چھلانگ لگائی تھی، تیز بہاؤ کی وجہ سے لڑکا تیراکی کرتے کرتے تھک کر لہروں کی نذر ہوگیا۔
15 سالہ لڑکے کی لاش گزشتہ روز پیرو دھائی پلی کے قریب سے ملی تھی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں آبی ریلے میں بہہ جانے والے پانچ سال کے بچے سمیت تین افراد کی لاشیں مل گئیں۔
پانچ سال کا حسن صدر کے علاقے میں نالے میں ڈوب گیا تھا۔ دھمیال میں نوجوان پاؤں پھسلنے سے ریلے میں بہہ گیا تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا تھا۔راولپنڈی میں بارش کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔