بھارت میں نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کی کال موصول ہوئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو آر سی بی کے کپتان کا پرانا نمبر ملا جس پر ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کالز آنے لگیں۔
دراصل منیش نامی نوجوان نے گھر کے قریب اسٹور سے نیا سم کارڈ خریدا۔
وہ سم خریدنے کے بعد جب واٹس ایپ سیٹ کرنے لگا تو اس کے دوست نے نوٹ کیا کہ پروفائل پکچر آرسی بی کے کپتان رجت پٹندر کی ہے لیکن اس نے توجہ نہ دی۔
واٹس ایپ پر کالز آنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن منیش نے دوستوں کا مذاق سمجھ کر اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔
بعدازاں آر سی بی کے کپتان کو احساس ہوا کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں جس پر انہوں نے سائبر سیل میں شکایت درج کروائی۔
تفتیش کے بعد علم ہوا کہ کمپنی کی پالیسی کے تحت 6 ماہ سے غیرفعال نمبرز نئے صارفین کو فراہم کردیے جاتے ہیں اور ان میں سے ایک نمبر منیش کو الاٹ کیا گیا تھا بعد میں یہ نمبر واپس آرسی بی کپتان کو دے دیا گیا۔