بھارتی بکیز کے جال میں پھنسنے والے کھلاڑی پر پابندی عائد

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے الزامات ثابت ہونے پر برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین کی پابندی عائد کی ہے۔

برینڈن ٹیلر ساڑھے3 سال تک کسی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیلر پہلے ہی آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا خدشہ ظاہر کر چکے تھے۔

https://twitter.com/BrendanTaylor86/status/1485522867768991745?s=20&t=xEBFoqBW9Kq5FJBHTJP4NA

ٹیلر نےکہا تھا بھارتی سٹے بازوں نے بزنس کا کہہ کر 15ہزار ڈالرز دیئے۔ برینڈن ٹیلرنےفکسنگ آفرکورپورٹ کرنے میں تاخیر کا اعتراف بھی کیا تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نےپیشکش کی رپورٹ میں اس لیے تاخیر کی کیونکہ انہیں سٹےبازوں کی جانب سے فیملی کیلئے خطرہ تھا اب انہیں احساس کہ آئی سی سی میرے خلاف کئی پابندیاں عائد کرنے جارہی ہے۔

Zimbabwe's Brendan Taylor raises his bat after scoring 50 runs against West Indies during their World Cup cricket match in Kingston March 19, 2007. MOBILES OUT, EDITORIAL USE ONLY REUTERS/Andy Clark (JAMAICA)