شادی میں انٹری کا انوکھا انداز، دلہا دلہن اونچائی سے گر پڑے

شادی کی شاز و نادر ہی ایسی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جس میں دلہا دلہن کی انٹری انتہائی منفرد انداز میں ہو یا شاید آسمان سے دلہا دلہن کی جوڑی براہ راست اسٹیج پر انٹری دے۔

شادی کے روز دلہا اور دلہن کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بارات کے دن انٹری یادگار ہو تاکہ اسے مدتوں یاد رکھا جاسکے لیکن بعض اوقات اس کے برعکس ہوجاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر ہوئی ہے جس میں دلہا اور دلہن نے شادی میں انٹری کا منفرد انداز اپنایا اور آسمان سے ڈائریکٹ اسٹیج پر انٹری دی۔

دلہا دلہن کی اسٹیج پر انٹری کےلیے کرین کی مدد لی گئی تاکہ ایک پالکی کی مدد سے دلہا دلہن کو براہ راست اسٹیج پر اتارا جائے لیکن انٹری کا یہ انداز دلہا دلہن کو مہنگا پڑگیا۔

کرین میں بندھی رسی ایک طرف سے ٹوٹ گئی اور پالکی گرپڑی جس کے باعث پالکی میں سوا دلہا دلہن اچانک زمین پر آگرے، جوڑے کو گرتا دیکھ کر تقریب میں موجود افراد نے چیخ پکار شروع کردی۔