بھارت میں ٹریفک میں پھنسی دلہن نے شادی میں پہنچنے کے لیے دلچسپ طریقہ اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ بھارت کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک دلہن کی میٹرو بس میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے روایتی عروسی جوڑا اور زیورات پہنے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دلہن ٹریفک میں پھنس گئی تھی اور اسے شادی کی تقریب کے لیے تاخیر ہورہی تھی جس پر دلہن نے کسی بھی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو ٹریفک میں پھنسا چھوڑ کر خود میٹرو بس سروس میں بیٹھ گئی۔
دلہن نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے بروقت فیصلہ کیا اور اپنی شادی پر ٹائم پر پہنچ گئی۔
Whatte STAR!! Stuck in Heavy Traffic, Smart Bengaluru Bride ditches her Car, & takes Metro to reach Wedding Hall just before her marriage muhoortha time!! @peakbengaluru moment pic.twitter.com/LsZ3ROV86H
— Forever Bengaluru ❤️ (@ForeverBLRU) January 16, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہن کی ہمت اور اس کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔