شادی کی اکثر تقریبات میں دلہا دلہن کے قریبی عزیز رقص کرتے ہیں اور بعض اوقات دلہا اور دلہن بھی رقص میں شامل ہوجاتے ہیں۔
شادی کے روز دلہا اور دلہن کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بارات کے دن انٹری یادگار ہو تاکہ اسے مدتوں یاد رکھا جاسکے لیکن بعض اوقات اس کے برعکس ہوجاتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر وائرل ہورہی ہے، دلہا اور دلہن نے شادی میں انٹری کا منفرد انداز اپنایا اور بھاگتے ہوئے، رقص کرتے ہوئے ہال میں داخل ہوئے۔
یہاں تک تو ٹھیک لیکن جب رقص کے بعد دلہے نے آگے بڑھ کر دلہن کو اٹھانا چاہا تو وہ توازن برقرار رکھ نہ رکھ سکا اور دلہن کو لے کر گر پڑا۔
اسٹیج پر پہنچنے سے قبل ہی گرنے کے بعد بھی دلہن اور دلہا نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ اٹھ کر رقص کرنا شروع کردیا۔
View this post on Instagram
ہال میں موجود افراد یہ منظر دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ویڈیو کو اب تک دو ملین سے زائد ویووز حاصل ہوچکے ہیں اور ہزاروں صارفین نے اسے پسند کیا۔