بھارت میں پل اچانک دو حصوں میں تقسیم ہوگیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
بھارتی ریاست اترکھنڈ کے علاقے دہرا دون میں پل دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، شاہراہ رانی پوکھری رشیکیش ہائی وے پر دریائے جاخان پر قائم پُل ٹوٹا ہے۔
پل ٹوٹنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع فوری طور پر نہیں مل سکی تاہم راستہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ڈیزاسٹر سپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ریسکیو اور ڈیپ ڈائیونگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹر آر راجیش کمار کا کہنا ہے کہ ’روٹ پر ٹریفک روک دی گئی ہے تاکہ شہری حادثے سے محفوظ رہیں۔‘
#WATCH | A bridge at Jakhan river on Ranipokhari-Rishikesh highway collapses in Dehradun, Uttarakhand
District Magistrate R Rajesh Kumar says traffic on the route has been halted. pic.twitter.com/0VyccMrUky
— ANI (@ANI) August 27, 2021
علاوہ ازیں علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے قومی شاہراہ 58 کو تپووان سے ملیٹا تک بند کر دیا گیا تھا۔
ریاستی پولیس نے بتایا ہے کہ پچھلے 3-4 دنوں سے بارشوں کے بعد کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رشیکیش دیو پریاگ، رشیکیش ٹہری اور دہرادون مسوری سڑکیں بھی بند ہیں۔
حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ عوام موسم کی خرابی تک اس علاقے کا سفر نہ کریں۔
ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں شہر میں موسلادھار بارش کے دوران دہرادون میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں، یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں ریاست کو قدرتی آفات کی وجہ سے جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔