برطانوی سفارت خانے کی جانب سے افطار پارٹی، تھامس ڈریو کا اردو میں خطاب

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع برطانوی سفارت خانے کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اردو زبان میں خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے گزشتہ روز افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی شرکت کی۔

تھامس ڈریو نے شرکا سے اردو زبان میں خطاب اسلام وعلیکم سے شروع کیا اور کہا کہ میں برطانوی ہائی کمشنز کی ٹیم کی جانب سے آپ سب کو دعوت میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمیں آج آپ کے ساتھ افطار کا موقع ملا، آپ سب نے ہمارے لیے خصوصی طور پر وقت نکالا جس کے لیے میں تہہ دل سے آپ کا مشکور ہوں‘‘۔

تھامس ڈریو نے افطار پروگرام کی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ گزشتہ روز تقریب میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور ہمیں اعزاز بخشا۔