برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان، برطانوی ہائی کمیشن کا بہتر سیکیورٹی انتظامات پر شکریہ

اسلام آباد :برطانوی ہائی کمیشن نے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران بہتر سیکیورٹی انتظامات آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان اور اسلام آباد پولیس کے مشکور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کے کامیاب دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آبادمحمدعامرذوالفقار کے نام تعریفی خط لکھا ، جس میں شاہی جوڑےکےدورےکےدوران بہترسیکیورٹی انتظامات پرآئی جی کا شکریہ ادا کیا۔

خط میں کہا گیا پولیس افسران نےان تھک محنت کرکےسیکیورٹی کےبہترانتظامات کئے، حکومت برطانیہ کی طرف سےحکومت پاکستان،اسلام آبادپولیس کے مشکور ہیں اور اسلام آباد پولیس اور اس کے افسران کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسلام آباد پولیس دنیا کی بہترین فورس ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کے کامیاب دورے اور شانداراستقبال پر اظہار تشکر کیا تھا۔

مزید پڑھیں :  برطانوی ہائی کمشنرکا شاہی جوڑے کے کامیاب دورے اور شاندار استقبال پر وزیراعظم سے اظہار تشکر

واضح رہے پانچ روزہ دورے میں شہزاد ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے لاہوراسلام آباد اور چترال کا دورہ کیا، کیلاش کی ثقافت دیکھی اور بادشاہی مسجد بھی گئے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پررہا اور، عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا تھا۔

دورے میں برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔

آخری روز بھی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لاہور کے ایس او ایس ویلیج میں بچوں کے ساتھ وقت گزار، بچوں کے کمرے میں گئے اور خوب گپ شپ لگائی ، شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں کے نائن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

برطانوی شاہی مہمان پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوئے، دورہ کے آخری تقریب میں انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں آرمی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور خیبر رائفل ملٹری پوسٹ کے بارے میں بریفنگ حاصل کی تھی۔